Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اضاخیل نوشہرہ میں شرکت کے لئے چترال سے ڈیڑھ ہزار پارٹی کارکنان جمعہ کے روز چترال سے روانہ ہوگئے جن میں خواتین بھی شامل

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) اضاخیل نوشہرہ میں شرکت کے لئے چترال سے ڈیڑھ ہزار پارٹی کارکنان جمعہ کے روز چترال سے روانہ ہوگئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ چترال سے اجتماع عام کے لئے جانے کا سلسلہ گزشتہ کئی دنوں سے جاری تھا ۔ روانگی سے قبل امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد نے کہاکہ اجتماع میں چترال سے ڈھائی سے تین ہزار کارکنوں کی شرکت یقینی ہے جس کے لئے جماعت کی ضلعی نظم گزشتہ دو مہینوں سے شبانہ روز کام کررہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ضلعے کے مختلف علاقوں تورکھو، موڑکھو، کوہ ، دروش ،ایون اور چترال ٹاؤن سے بڑی تعداد میں کارکنان قافلے کی شکل میں روانہ ہورہے ہیں جبکہ اس سے قبل بھی چھوٹے قافلوں کی صورت میں نوشہرہ پہنچ چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button