Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

عمران خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انڈر 14فٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز چترال کے پریڈ گراونڈ میں ہوگیا

چترال(بشیر حسین آزاد)عمران خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انڈر 14فٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز ہفتہ کے روز چترال کے پریڈ گراونڈ میں ہوا۔اس سلسلے میں چترال کے گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل سکول کے پریڈگراؤنڈ میں پروقات افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلع نائب ناظم چترال مولانا عبدالشکور مہمان خصوصی تھے۔اس ٹورنمنٹ میں چترال،دروش،ایون،بونی،مستوج اور گرم چشمہ کی انڈر14اور انڈر 12کے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اس ٹورنمنٹ کا فائنل 27اکتوبرکو کھیلا جائیگا۔ اس موقع پر عمران خان فاؤنڈیشن سپورٹس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کرنل مجاہد نے عمران خان فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اْنہوں نے غریبوں کے مدد کے لئے بہت کام کئے ،چترال کے سیلاب زدہ گان میں کی بھرپور مدد کی۔اْنہوں نے کہا کہ چترال میں سپورٹس کے حوالے سے جس طریقے سے ہم نے کام شروع کیا اْسکے بہتر نتائج ہمیں موصول ہونے شروع ہوئے ہیں۔سب سے پہلے ہم نے انڈر 14کیمپ چترال میں کرایاجس میں چترال کے بچوں نے ٹریننگ حاصل کی۔اس کے بعد دروش، ایون ،بونی ،مستوج اور گرم چشمہ میں ٹریننگ کیمپ کا dscn0967انعقاد کیاجس میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ان بچوں کے ٹریننگ کے لئے ہم نے ملک بھر سے اچھے اچھے کوچز فراہم کیے۔اْنہوں نے کہا کہ ہم چترال کے کمیونٹی کی بہتری کے لئے یہاں پر آئے ہوئے ہیں جو کہ یہاں کے لوگوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ۔ یہاں کے بچوں کے اندر ٹیلنٹ کی کمی نہیں ان پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے،ان بچوں کے اندر ملک کے لئے نام پیدا کرنے کا عزم ہے اور ہم سب کو اپنے یوتھ کیلئے ،اْن کے جذبے کی تکمیل کے لئے کام کرنا چاہیئے۔اْنہوں نے زور دے کر کہا عمران خان فاؤنڈیشن ہر وقت ہر موقع پر چترال کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہے لیکن چترال فٹ بال گراؤنڈ کیلئے کوئی تو جگہ کا بندوبست کریں۔کوغذی میں سپورٹس گراؤنڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کرنل مجاہد نے کہا کہ عمران خان فاؤنڈیشن کی طرف سے کوغذی گراؤانڈ بننے سے چترال کے کھلاڑیوں کو بہترین گراسی گراونڈ مہیا ہوگا جو کہ اس سے پہلے چترال میں کہیں نہیں تھا۔اْنہوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے پرمولانا عبدالشکور،پرنسپل سنٹینل ماڈل سکول چترال،حسین احمد،رضیت باللہ،صدر بار ایسوسی ایشن غلام حضرت انقلابی ، ایجوکیشن کے اہلکاروں اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور نے کہا کہ عمران خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کے صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے ایک بہترین کوشش ہورہی ہے اور آج اس کوشش کا آغاز چترال پریڈ گراؤنڈ سے کیا جارہا ہے۔عمران خان فاؤنڈیشن نے یقیناًچترال میں سیلاب کے دوران بہت سے خدمات سرانجام دیئے ہیں۔آج چترال میں چترال کے جو بچے ہیں اْن کے اندرکھیلنے کی جو صلاحیت ہے،چاہے فٹ بال ہو، کرکٹ ہو ولی بال جو بھی کھیل ہوان کھلاڑیوں کے اندر جو صلاحیت ہے اْن صلاحیتوں کو اْجاگر کرنے کے لئے اْن میں مزیدپختہ گی لانے کے لئے کوشش ہورہی ہے۔اْنہوں نے مختلف تنظیمات اور عمران خان فاؤنڈیشن سپورٹس کی کوششوں کو سراہااور ان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔مولانا عبدالشکور نے کہا کہ چترال کے بچوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے،انہوں نے چھوٹے چھوٹے گراونڈ ں میں کھیل کر چترال میں بہت نام پیدا کیئے ہیں لیکن اگر ان کو سپورٹ کیا جائے،اور ان کی پشت پراگر کوئی تنظیم یا کوئی ادارہ کھڑاہو تو یقیناًًان کی صلاحیتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا۔کوئی بھی تنظیم ،کوئی بھی ادارہ چترال کے بچوں کے صلاحیتوں کو اْجاگر کرنے کے لئے کوشش کرے توہم اْن کی بھرپور سپورٹ کرینگے اور ان کا ساتھ دینگے۔اس ایک ہفتہ کے ٹورنمنٹ کے لئے جس قسم کی بھی سپورٹ اور تعاون کی ضرورت ہوتو ضلعی حکومت کی طرف سے چاہئے عمران خان فاؤنڈیشن ہو یا کوئی اور ادارہ ہم ان کی مکمل سپورٹ اور اْن کاساتھ دینے کے لئے تیار ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button