’’ کامیاب زندگی‘‘
بیٹے نے باپ سے پوچھا…کہ یہ کامیاب زندگی کیاہوتی ہے؟
باپ بیٹے کو پتنگ اڑانے لے گئے…
بیٹا باپ کو غور سے پتنگ اڑاتے دیکھ رہا تھا…تھوڑی دیر بعد بیٹا بولا ، پتنگ دھاگے کی وجہ سے اور اوپر نہیں جا پا رہی…اگر ہم اسے توڑ دیں …تو یہ اور اوپر چلی جائے گی…
باپ نے دھاگہ توڑ دیا …پتنگ تھوڑا سا اور اوپر گئی اور اس کے بعد لہرا کر نیچے آئی، اور دور انجان جگہ پر جا کر گر گئی…
اب باپ نے بیٹے کو زندگی کا فلسفہ سمجھایا…بیٹا زندگی میں ہم جس اونچائی پر ہیں، ہمیں اکثر لگتا ہے کہ کچھ چیزیں جن سے ہم بندھے ہوئے ہیں، وہ ہمیں اور اوپر جانے سے روک رہی ہیں۔ جیسے کہ والدین، گھر، نظم و ضبط ، اخلاق، حلال حرام کا فرق ، زبان، وعدے، اخلاقی ذمہ داریاں وغیرہ وغیرہ ، اور کچھ لوگ ان سے آزاد ہونا چاہتے ہیں، یہ سوچ کر کہ اسے شاید ہم ترقی کر جائیں گے۔
اصل میں یہی وہ دھاگے ہوتے ہیں جو ہمیں اس اونچائی پر بنا کے رکھتے ہیں۔
ان دھاگوں کو توڑکر ہو سکتا ہے ہم ایک بار تو اوپر جائیں لیکن بعد میں ہمارا وہی حشر ہوگاجو بغیر دھاگے کی پتنگ کا ہوا….
لہذا اگر زندگی میں تم بلندیوں پر جانا اور پھر مستقل بلندیوں پر رہنا چاہتے ہو توکبھی بھی ان دھاگوں سے رشتہ مت توڑنا……!!!