Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سکردو:ن لیگ کی حکومت عمران خان کی انقلابی تحریک دیکھ کر بوکھلا ہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور خواتین و بچوں پر تشدد کرنے پر اُتر آئے ہیں،آمنہ انصاری

سکردو : پھسو ٹائمز اُردُو/ رجب علی قمر/ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان خواتین ونگ آرگنائزر آمنہ انصاری نے کہا ہے کہ سیاچن سے لے کر خیبر تک پاکستا ن کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ن لیگ کی حکومت عمران خان کی انقلابی تحریک دیکھ کر بوکھلا ہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور خواتین و بچوں پر تشدد کرنے پر اُتر آئے ہیں ن لیگ کی خواتین رہنماؤں کو بھی شرم آنی چاہیے کہ پنجاب پولیس خواتین کے ساتھ کیا کررہی ہے راو لپنڈی ورکرز کونشن میں جو کچھ ہوا اس کی بھر پور مذمت کرتی ہوں اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے خود اس طرح کے تحریکیں چلائی تھی لیکن اس وقت کے حکمرانوں نے اتنے ظلم نہیں کئے تھے جمہوری حکومت میں ہماری احتجاج کو روکنا غیر جمہوری عمل ہے گلگت بلتستان سے خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد بھی اس وقت 2نومبر کے دھرنے کے لئے پہنچی ہوئی ہیں اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام بھی کرپٹ حکومت کے خلاف احتساب چاہتی ہے یہاں کا بچہ بچہ پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں یہاں کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ سرحدی محاذ پر کھڑے ہیں سیاچن سے لے کر کراچی تک عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر نواز شریف کے احتساب کا مطالبہ کررہے ہیں آمنہ انصاری نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے کو ناکام بنانے کے لئے حکومت مختلف حربے استعمال کررہے ہیں ہمیں جمہوری طریقے سے احتجاج کرنے سے روکنے کی صورت میں ملک بھر میں احتجاجی دھرنو ں کا سلسلہ شروع ہوگا جو گلگت بلتستان سے لے کر پورے پاکستان میں دئیے جائیں گے عمران خان کی بے باک قیادت پر پوری قوم کو اعتما د حاصل ہے اور قوم تبدیلی کے لئے نکل رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button