تازہ ترین
اسلام آپس میں اتفاق ،اتحاد،اخوت اوربھائی چارے کا سبق دیتا ہے۔ڈاکٹرحبیب الرحمن عاصم


کیونکہ مسلمان پر لازم ہے کہ کسی بھی قوم کو عدل کے حق سے محروم نہ کرے ، آخرت کا زاد راہ تقویٰ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان اپنے عقیدے کی حفاظت کرتے ہوئے نبی کریم کی اطاعت کرنی چاہئے اور انہیں اپنے جان و مال سے بہتر اور برتر سمجھنا چاہئے۔ مسلمانوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے اور آپس کے تعلقات بہتر بنانے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ مشترکہ طور پر دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کی،جو اخوات اوربھاء چارے کا درس دیتی ہے،دنیاکے گوشے گوشے تک پہنچائیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس نے زندگی کے ہرشعبہ میں ہماری رہنمائی فرمائی ہے اسلام ہمیں اخوت اوربھائی چارے کادرس دیتاہے۔چونکہ انسان فطری طورپرمعاشرتی زندگی گزارتاہے معاشرے کے ایک اہم رکن ہونے کی حیثیت سے بہت سی ذمہ داریاں قبول کرتاہے دین اسلام نے ان ذمہ داریوں کواحسن طریقے سے انجام دینے کے لئے بہت سے اصول وضوابط مقررکیے ہیں تاکہ ایک ایساپرامن فلاحی اسلامی معاشرہ وجود میں آئے جس میں ہرکسی کے حقوق کی ضمانت مہیاکی گئی ہے۔خلق خداکوفائدہ پہچانا۔