تازہ ترین
ڈی سی چترال کو ہرگز تبدیل نہ کیا جائے جس کے تبادلے کے لئے ضلعی حکومت کے کچھ عناصر سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں ۔کالاش عمائدین کاپریس کانفرنس


کالاش وادیوں میں پہنچ گئی تو کالاش اقلیت میں کھلبلی مچ گئی اورہر چہرے پر افسردگی پھیل گئی اور تمام وادیوں کے عوام نے حکومت وقت تک اپنی فریاد پہنچانے کے لئے انہیں وادی سے بھیج دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسامہ وڑائچ چترال میں اپنی تعیناتی کے گزشتہ ایک سال کے دوران کالاش وادیوں کا بار بار دورہ کیا اور ان کے سرپر ہاتھ رکھ کر ان کی سرپرستی کی اور ان کی تحفظ کو یقینی بنائی اور گزشتہ سال کے سیلاب اور زلزلے سے متاثرہ نہروں اور سڑکوں کی بحالی میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ان کی بحالی کو قلیل مدت میں ممکن بنایااوربمبوریت وادی کو ضلعے کے دوسرے حصوں سے ملانے کے لئے گمبایک ، رمبور اور بریر کے لئے پل کی تعمیر کرواکر اہالیاں وادی کے دل جیت لئے۔ انہوں نے کہاکہ کالاش اقلیت کو ایک عرصے بعد اسامہ احمد وڑائچ کی صورت میں ایک شفیق سرپرست مل گیا ہے اور وہ اس کی مہربانیوں سے مزید دو سال تک مستفید ہونے کا تمنا رکھتے ہیں تاکہ ان کے دیرینہ مسائل کی تعداد میں کمی آسکے اور ان کو بھی زندگی کی بنیادی سہولیات مل سکیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ پی ٹی آئی حکومت کالاش اقلیت دل جوئی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسامہ وڑائچ کا فوری تبادلہ رکوادیں گے بصورت دیگر کالاش وادیوں کے عوام میں مایوسی اور بد دلی پھیل جائے گی۔