Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پرویز خٹک کی واپسی ، 2نومبر کا دھرنا منسوخ ، ناقابل یقین وجہ سامنے آگئی

سلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاک ڈاؤن پروگرام منسوخ کرتے ہوئے کل پریڈ گراؤنڈ میں یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔بنی گالامیں دو نومبر کے مشن اسلام آباد لاک ڈاؤن کے لیے جمع ہونے والے کارکنوں سے خطاب کرنے کے دوران عمران خان نے کل کا دھرنا اور احتجاج منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں انصاف کیلئےہرکوشش کی۔ نیب،ایف بی آر، ایف آئی اےسےانصاف نہ ملا تو آخر میں عوام کےپاس جانےکافیصلہ کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کا شکریہ کہ انہون نے میرا ساتھ دیا۔ خوشی ہے کہ سپریم کورٹ نے کہہ دیا پرسوں سے نواز شریف کی تلاشی ہوگی۔ نواز شریف کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچانا چاہتا ہوں۔ نواز شریف احتساب سے بھاگنے کیلئے سب پر کرپٹ ہونے کا الزام لگا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں طاقتور کبھی جوابدہ نہیں ہوا۔ پاناما پیپرز کے بعد سات ماہ سے شفاف تحقیقات کا انتظار کر رہے ہیں۔ نواز شریف سے جواب طلب کرنے پر سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔عمران خان نے رکاوٹیں دور کر کے بنی گالا پہنچنے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ کپتان کا کہنا تھا کہ جیلوں میں ڈالے جانے والے کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں لیکن سب سے زیادہ شکریہ پرویز خٹک کا ادا کرتا ہوں۔پرویزخٹک آپ نے شیلنگ برداشت کی اورجو کیا اپنے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے اور اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے کیا۔ کپتان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کوشوباز شریف کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شو بازشریف ، ڈرمہ شریف نے پرویز خٹک کو فون کیا ۔ انہیں جواب ملا کہ وہ دن آئے جب تمہیں بھی ایسی ہی شیلنگ کا سامنا کرنا پڑے۔کپتان نے صوابی کے کارکنوں سے متعلق کہا کہ صوابی میں بیٹھے اپنے ٹائیگرز کو پاکستان کا مجاہد اور ہیرو کہتا ہوں۔ پاکستان آپ کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ انہوں نے پیغام دیا کہ گھروں میں اج کر آرام کروں کیونکہ کل واپس اسلام آباد آنا ہے۔ہمارا تو مقصد ہی نواز شریف کی تلاشی لینا تھا۔ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ نواز شریف کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ سب کو کہہ رہا ہوں کل پریڈ گراؤنڈ پہنچو، پیغام دوں گا کہ آگے ہم نے کیا کرنا ہے۔ کل ہم یوم تشکر منائیں گے۔ کل پریڈ گراؤنڈ میں بڑا مجمع اکٹھا کریں گے۔کل کا احتجاج پرامن ہو گا۔، اسلام آباد انتظامیہ سے کہتے ہوں غیر قانونی ناکے کھولو ورنہ ہم زبردستی کھول دیں گے۔ اب تو سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ نے بھی کہہ دیا ہے۔عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو پیغام دیا کہ اگرکل کی شیلنگ سے ہمارا کوئی نقصان ہوا تو تمہارے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے۔کپتان نے کہا کہ کل زبردست اجتماع اور جشن ہو گا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button