چترال(نمائندہ )کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے ایف سی پی ایس مستوجکا دورہ کیا۔مستوج پہنچنے پر سکول کے بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کرکے اُن کا استقبال کیا۔اس موقع پر سکول میں سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ایف سی پی ایس مستوج نے تحصیل لیول پر منعقد آفاق اکیڈیمی کے زیر اہتمام انسائیکلوپیڈیا کوئز کمپٹیشن میں تحصیل مستوج سے پہلے تینوں پوزیشن ایف سی پی ایس مستوج کے جماعت ششم کی طالبہ سعیدہ فصیحہ فراز نے پہلی،شمایلہ بی بی نے دوسری اور سیمہ آمر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔30 اکتوبرکو گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل سکول چترال میں کوئز کمپٹیشن ڈسٹرکٹ لیول پر منعقد کی گئیجہاں پورے ڈسٹرکٹ سے18طلباء نے شرکت کی جس میں ایف سی پی ایس مستوج کی طلباء سعیدہ فصیحہ فراز نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور اسی سکول کی طالبہ سیمہ آمر نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظا، الدین شاہ نےان کی اس شاندار کامیابی پر ان کو مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ان بچیوں میں کیش انعامات تقسیم کی اور تمام سکول کے بچوں اور بچیوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی۔