Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بمباغ نہری نظام کے لئے بننے والی عارضی پائپ لائن سسٹم پل سمیت دریا برد۔ایم این اے سے ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست

چترال(نمائندہ )گذشتہ روز بمباغ کوشٹ کے نہری نظام کے حوالے سے کئی مہینوں سے زیر تعمیر عارضی پائپ لائن سسٹم پُل بچھانے کے بعد پائپ لائن میں پانی چھوڑنے پہ سپنشن سپورٹ کے ٹوٹ جانے سے پائپ لائن مکمل طورپر دریا برد ہوگیا۔بمباغ کے لوگوں اور ڈسٹرکٹ ناظم کی کوششوں سے بننے والے پائپ لائن پر پانی پھیر گیا۔علاقے کے لوگوں نے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین سے درخواست کی ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیکر اس پر خصوصی توجہ دے۔یہ دوسرا سال ہے کہ بمباغ کے لوگ 2015کے سیلاب کے بعد کاشت کاری نہیں کرسکے اور گاؤں ے قیمتی پھلدار نباتات تباہ ہوچکے ہیں۔اس کے باجود علاقے کے نمائندے مکمل طورپر خاموش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button