جس طرح یمن سے ابرہہ کعبہ کو ڈھانے چلا تھا آج اسی طرح یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے کعبہ کی جانب مزائل داغہ گیا اور کعبہ کو نشانہ بنانے کی مضموم کوشش کی گئی مگر ﷲ کے فضل وکرم سے ان کی یہ بہیمانہ اور بزدلانہ کوشش ناکام ثابت ہوئی جس پر اول تو ہم ﷲ تبارک و تعالی کے شکر گزار ہیں وہی افواج اسلام یعنی کہ سعودی افواج کے بھی تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملادیا 15 سو کلومیٹر پہلے ہی مزائل کو مار گرا دیا گیاـ
عالم اسلام کو اس وقت بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے جن میں انتہا پسندی اور دہشتگردی بھی ہے ـ کعبہ ﷲ دنیا کے تمام مسلمانوں کا قبلہ ہے روئے زمین کے سبھی مسلمان پانچ وقت نماز کعبہ کی جانب رخ کر کے ادا کرتے ہیں کعبہ کو نشانہ بنانا گویا ایسا ہے کہ امت مسلمہ کو اعلان جنگ کی دعوت دینا ہو ـ
جہاں کعبہ پراس حملے سے طلوع اسلام سے قبل اصحاب فیل کا واقعہ تازہ ہوتا وہاں پر تمام مسلمانوں سراپا احتجاج اور غم غصہ ہیں ـ
تاریخ گواہ ہے قرآنِ پاک نے اصحاب فیل کا واقعہ قرآنِ پاک میں ذکر کیا ہے ان کا کیا حشر ہوا:
کیا تو نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے اصحاب فیل کے ساتھ کیا کیا؟
کیا ان کا داؤ تباہی میں نہ ڈالاـ
ان پر پرنڈوں کی ٹکڑیاں بھجیں ـ
جو ان پر پتھر پھینکتے تھے ـ
تو ان کو ایسا کر دیا جیسے کھایا ہوا بس ـ
القرآن
اصحاب فیل کا واقعہ قرآن پاک نے دو ٹوک الفاظ میں بیان کی ہے اس سورت میں واضح الفاظ میں ﷲ پاک نے تنبیہ کی ہے کہ جو کوئی بھی کعبہ الله کی جانب میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کا یہی حشر ہوگا ـ المملکت العربیة السعودیة آج کل اپنے چاروں جانب سے کفار اور مشرکین کے شر انگیزیوں اور خطرات کی زد میں ہے یمن وار کے بعد سے ہی حالات اچانکہ تبدیل ہو چکے ہیں ـ
حوثی باغی سعودی حکومت کی رٹ کو چیلنج کرکے دہشتگردانہ سوچ و فکر کو پروان چڑہانا چاہتے ہیں مگر ان کی ان مضموم جسارت کو سعودی افواج نے روکے رکھا ہےـ ان حوثی باغیوں کو ایران کی سرپرستی حاصل ہے ـ ایران حوثی باغیوں کو اسلحہ اور پیسہ فراہم کر رہا ہے ـ یمن کی خانہ جنگی کے علاوہ ایران کے ہاتھ شام ، عراق اور لبنان میں معصوم انسانوں کے خون سے لت پت بھی ہیں ـ حال ہی میں ہماری اسٹبلشمنٹ ایجینسیز نے پاکستان میں جاری دہشتگردی میں انڈین ، افغانی اور ایرانی جاسوسوں کا کھوج لگا کر بڑے پیمانے پر ان ممالک کے جاسوس پکڑے ہیں ـ
مگر ہمارا بے حس میڈیا ان سب باتوں کو ہم سے چپھا رہا ہے اگر کسی ملک کے پارلیمنٹ پر حملہ ہوتا ہے یا کسی کلب پر تو سارا سارا دن ہمارا میڈیا بریکنگ نیوز چلائے گا چیخے گا چلائے گا مگر افسوس صد افسوس کسی بھی چینل نے کعبہ پر حملے کی بریکنگ نیوز نہیں چلائی کسی چینل نے بھی اس حملے کے خلاف کوئی جامع پروگرام نہیں کیا ـ
سعودی عرب نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ عرب ممالک میں موجودہ دہشتگردی اور خانہ جنگی کے پھیچے ایران ملوث ہے شام جہاں کی اکثریتی آبادی سنی ہے گزشتہ 8 سالوں سے بشار الاسد نے خود کو شام کی عوام پر مسلط کیا ہوا جو کہ بذات خود شیعہ ہیں بشار الاسد کو ایران کی حکومت اور شیعہ ملیشعہ حزب ﷲ اور ان جیسی تنظیموں کا تعاون حاصل ہے ـ جب شام کے عوام ان کے خلاف سڑکوں پر آئے تو بشار الاسد نے طاقت کا غلط استعمال کرکے عوام کی آواز کو کچلنے کےلیے ہزاروں بے گناہوں کی جان لے لی اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ـ
پچھلے دنوں ملک کے نامور اخباروں میں ایک خبر شائع ہوئی تھی کہ کعبہ پر مزائل داغنے کا حکم حوثی باغیوں کو براہ راست ایران کے سپریم لیڈر آیت الله خامنه ای نے دیا تھا ـ
اس حملے کے پھیچے جس کسی کے بھی ہاتھ ہیں انہیں چاہئے کہ ایک بار سوچ لے اور ضرور قرآنِ پاک کی اس سورت کا مطالعہ فرمائے تو یقینا وہ کبھی بھی اس گستاخانہ اور بزدلانہ کام کی جرأت نہیں کرسکیں گے ـ اور اگر پھر بھی اپنی سرکشی اور بغاوت کی بنا پر ایسا کرینگے تو ان کا حشر اصحاب فیل جیسا ہی ہوگا ـ