195

سی پیک کےخلاف ریٹ دائر کرنا قوم کےلئے نقصان دہ ہے‘ امیر مقام

وزیر اعظم کے مشیر اورن لیگ کے مرکزی رہنماءامیر مقام نے کہا ہے کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر کام جاری ہے اورسپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے سی پیک کےخلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرنے سے نقصان قوم کا ہی ہوگا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک پٹھانوں کے ٹھیکیدار نہ بنےں‘ ہم اپنے صوبے کے حقوق کےلئے بات خود کرینگے۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ سپیکر کی شخصیت متنازعہ ہوگئی ہے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو چاہیے کہ وہ ذرا آئین بھی پڑھ لیں تاکہ انہیں علم ہوسکے کہ سپیکرغیر جانبدار ہوتاہے۔ انہوںنے کہا کہ جب کوئی کسی جگہ پردھاوابولنے جاتاہے تواسکے ساتھ مہمانوںجیساسلوک نہیںکیاجاتا،وزیراعلیٰ خودکش بن کراسلام آبادپرحملہ آورہواتھا۔ انکا کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے ہیلی کاپٹر استعمال نہ کرنے کی بات کر کے صاف جھوٹ بولا ہے‘ دھرنے کے دوران سرکاری وسائل کا خوب استعمال کیا گیا‘ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پشاور سے نوشہرہ تک ہیلی کاپٹر میں گئے تھے اور ان کے بیشتر وزراءنے بھی ہیلی کاپٹر استعمال کیا تھا ۔ ان کاکہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہواہے کہ ایک یونٹ ملک کے دارالحکومت پر قبضہ کرنا چاہتا تھا اور پورے ملک کا نظام مفلوج بنانا چاہتا تھا ‘ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ کسی طرح پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا جائے اور ترقی کا راستہ روکا جائے۔ انکاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی اگر عدالت سے مطمئن تھی تو پھر دھرنے کا کیا جواز تھا ، عوام نے پی ٹی آئی کو مکمل طورپر مسترد کردیا ہے اور صوابی سے دھرنے میں شرکت کےلئے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں لاکھوں کے بجائے صرف دوہزار لوگ روانہ ہوئے تھے ، پاک چائنا راہداری منصوبے کے حوالے سے وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا تھاکہ چین کے سفیر نے سی پیک منصوبے کے حوالے سے سب کچھ واضح کر دیا ہے ‘ مغربی روٹ پر کام جاری ہے جس میں خیبر پختونخوا کے سات اضلاع شامل ہیں‘ انکا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی دستاویز چین نے تیار کی ہے‘ یہ مراد سعید کی ڈگری نہیں جو جعلی ہو‘ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے29 اگست کو اس منصوبے سے متعلق اجلاس میں اپنے تقریر کے دوران مطمئن ہونے کا اظہار کیا تھا ۔ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج کے نفاذ کا کوئی ارادہ نہیں ہے ہم نہ پی ٹی آئی کو شہید کرینگے اور نہ ہی انہیں مجاہد بنائینگے ۔ان کاکہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعلیٰ ، سپیکر اور ان کے وزراءپر شیلنگ ہوئی ہے کیونکہ وہ دارالحکومت پر قبضہ کرنے کے اعلانات کررہے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں