Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

مو جودہ حالات کے پیش نظر گلگت شہر اور گر د نواح میں پیش آنے والے واقعات کو حکومت کی نا اہلی اور غلط پا لیسیوں کا نتیجہ قراردیا گیا،سیدیعصب الدین

گلگت ( نمائندہ خصو صی ) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا ہنگا می اجلاس میں کہا گیا کہ مو جودہ حالات کے پیش نظر گلگت شہر اور گر د نواح میں پیش آنے والے واقعات کو حکومت کی نا اہلی اور غلط پا لیسیوں کا نتیجہ قراردیا گیا اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے سابق چیئر مین مولانا سلطان رئیس ، سید یعصب الدین ، فاروق احمد ، محمد فاورق ، اور محمد علی شاہ نے کہا کہ بعض سیا سی جماعتوں کی جانب سے مذہبی جذبات کو ابھا رنے پر بھی تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام صبر و تحمل کا مظا ہر ہ کر یں۔ اجلاس میں انجمن امامیہ کی جانب سے پا رلیما نی کمیٹی کو اس سلسلے میں اختیا رات دینے کے اقدام کو سراہتے ہو ئے پا رلیما نی کمیٹی سے مطا لبہ کیا گیا کہ اس مسئلے کا پا ئیدا ر اور مستقل حل نکا لا جا ئے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان پارلیما نی کمیٹی کے فیصلوں کا انتظار کر ے گی پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے اس مسئلے کا حل نہ نکالنے پہ عوامی ایکشن کمیٹی اپنا کردار ادا کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button