Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

گلگت: ناگفتہ حالات میں عوامی ایکشن کمیٹی کا قدم بڑھا نا نیک شگون ہو گا اور یہ سب ہتھکنڈے فرقہ واریت پھیلا نے کی سازش ہے، آغاراحت الحسینی

گلگت (نمائندہ خصو صی)یو م حسین ؑ کے منانے کے حوالے سے پیدا ہو نے والے مخدوش حالات اور یو نیورسٹی میں یوم حسین ؑ کے انعقاد اور امن و امان بھا ئی چا رگی کے فروغ کے لیئے قائد ملت تشیع سید آغا راحت حسین الحسینی عوامی ایکشن کمیٹی کو معاملے کو سلجھا نے کے لیئے مینڈیٹ دے دیا ۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا عبد السمیع کے سر براہی میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران مولانا سلطان رئیس ، سید یعصب الدین ، نظام الدین ، محمد فاروق ، غلام عباس فدا حسین اور دیگر نے مر کزی سپریم کو نسل کے ذمہ داران شیر علی ، ممبر قانون ساز اسمبلی کیپٹن (ر)محمد شفیع ، ممبر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر رضوان ، ممبر قانون ساز اسمبلی محمد علی شیخ ، میجر (ر) حسین شاہ ، سابق ممبر قانون ساز اسمبلی دیدار علی ، الیاس صدیقی اور ڈاکٹر علی گوہر نے آپس میں مو جودہ صورت حال پہ تبا دلہ خیال کیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے خدمات کو سراہتے ہو ئے ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں قیام امن کے عوامی ایکشن کمیٹی کا اہم کردار رہا ہے جس کی وجہ سے آج نو گو ایریاز کا خاتمہ ہوا اور عوام کو سکون کی زند گی گذارنے کا موقع ملا ہے آج پھر ایک ایسے مسئلے کو حکومت طول دے رہی ہے جو کہ کو ئی مسئلہ ہی نہیں ہے اور امام حسین ؑ کو ئی متنا زعہ شخصیت نہیں ہے اور اس کو متنا زعہ بنا نے کے لیئے کا م کیا جا رہا ہے جس کو ناکام بنا نے کی اشد ضرورت ہے جس پہ عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا عبد السمیع نے کہا کہ ان تمام چیزوں کا ادراک کر تے ہو ئے ہم آپ کے پاس آئے ہیں تا کہ پر امن طریقے سے اس مسئلے کا حل نکلے اور ہم یہ امد رکھتے ہیں کہ اس معا ملے میں مکمل تعاون کیا جا ئے گا اور ہم نے اب تک بھا ئی چا رگی کے فروغ کے لیے کام کیا ہے اور اب مزید اس دھرتی میں کو ئی بد امنی برداشت نہی کرینگے اور نہ ہی کسی بے گناہ کا خون گر نے دینگے ۔ آج ہمیں اپنے حقوق میں رکاوٹ کے لیئے امام حسین ؑ کی شخصیت کو متنا زعہ بناکر لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے اور ایسے وقت میں ہم کو صبر و تحمل کے ساتھ کام کر نا ہو گا ۔مو لانا سلطان رئیس اور محمد فاروق نے کہا کہ ہم نے ایک امن کا پودا لگایا ہے جس کو کو ئی کاٹ دے یہ ہم سے برداشت نہیں ہو رہا ہے ہم نے بارہا سوچ سمجھ کر کام کرنا ہے اور ایک پرامن ماحوال کے لیئے مل کر اس معاملے کو حل کر نا ہوگا۔اورامام حسین ؑ جو کہ ہر مسلک کے لیئے قابل قبول شخصیت ہے اسے حکومت کو خود اپنی نگرانی میں منوانے کے بجا ئے اس میں رکاوٹ ڈال کر ڈنڈے کے زور پر امن خراب کر انے کی سازش ہے جو کہ ہم ہر گز برداشت نہیں کرینگے ۔ آخر میں قائد ملت جعفریہ سید آغاراحت حسین الحسینی نے کہا کہ اس معاملے میں عوامی ایکشن کمیٹی پہ مکمل اعتما د کر تا ہو اور مینڈیٹ بھی دیتے ہیں کو نکہ عوامی ایکشن کمیٹی نے اس سے قبل بھی امن وامان کے ساتھ علا قائی حقوق کے لیئے کلیدی کر دار ادا کیا ہے ایسے ناگفتہ حالات میں عوامی ایکشن کمیٹی کا قدم بڑھا نا نیک شگون ہو گا اور یہ سب ہتھکنڈے فرقہ واریت پھیلا نے کی سازش ہے اور فرقہ واریت سے گلگت بلتستان برباد ہو گا اس سازش کو ناکام بنا نے کے لیئے تما م مسالک کو مل کر کام کر نا ہو گا ۔ اس سے قبل بھی تبلغی اجتماع میں ہم نے شر کت کی جہا ں مولانا طارق جمیل نے پورا بیان ہی امام حسین ؑ پہ کیا یو نیورسٹی کے اند بھی تبلیغی مر کز جیسا ہی بیان ہو جس پہ ہم کو کو ئی اعتراض نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا گلگت بلتستان کے عوام کے مفاد میں ہے اور ہمیں ہر میدا ن میں بھا ئی چارگی کے ساتھ رہنا ہو گا ایک دوسرے کے غم خو شی شریک ہو نا ہو گا اس مسئلے کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کر نا ہو ہو گا اور اس مسئلے کے حل کے لیئے عوامی ایکشن کمیٹی پر مکمل اعتماد کر تے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button