191

چترال و گلگت بلتستان کے شعراء کی حو صلہ افزائی پر ظفر وقار تاج کے مشکور ہیں : بُلبُلِ کھوار منصور علی شباب

غذر ( پ ر ) کھوار سروں کے بے تاج با دشاہ و بُلبُلِ کھوار منصور علی شباب نے گلگت بلتستان کے نامور شا عر و ادیب ظفر وقار تا ج کی چترال اور گلگت بلتستان کے ثقا فتی رشتوں اور رابطوں کی بحالی اور تقویت کے اقدا مات پر دلی تشکر کا اظہار کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حا لیہ دنوں گلگت میں ثقا فتی نشست کا اہتمام اور چترال و گلگت بلتستان کے شعراء کو یکجاء کر کے ظفر تاج نے خوب حو صلہ افزا ئی کی جس کے لئے ہم اہل چترال کی طرف سے اُن کا شکریہ ادا کر تے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ دونوں خطوں کو ایک ہی نظر سے دیکھا ہے اور صدیوں پرا نے ، جغرا فیا ئی ، ثقا فتی اور لسا نی بندھن کو مضبوط بنا نے کے لئے اقدا ما ت اٹھا ئی ہیں۔ چترال اور گلگت بلتستان کا تعلق کسی بھی صورت رکا ٹوں کا شکار نہیں ہو سکتا کیو نکہ یہ جڑوان خطے ہیں جہاں تر قی پسند اور امن و امان کے حامیوں کا گلدستہ رہائش پزیر ہے جو کبھی اور کسی بھی نفرت کا حصہ نہیں بن سکتا۔ منصور شباب نے اُمید ظا ہر کی چترال اور گلگت بلتستان کے تمام اہل علم، اہل قلم ، شعرا ء و اُ دبا ء اور سیا سی قیادت بھی دو نوں اطراف رہنے والے محبت اور ثقا فت کے سفیروں کے احساسات اور جذ بات کی تر جما نی کے لئے ظفر وقار تا ج کے نقش قدم پر چلیں گے اور دو نوں اطراف کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لے کر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں