227

پیپلزپارٹی کی قائدانہ صلاحیاتوں ،بہترین حکمت عملی اور ہم آہنگی سے معاملات کو سلجائے گئے تھے، سعدیہ دانش

”گلگت(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر جمیل احمد اور سعدیہ دانش نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حفیظ الرحمن اور اس کی ٹیم ایک ماہ سے فرقہ واریت کی کی جو باتیں کررہے رتھے اس پہ عمل درآمد کی کوشش کررہے ہیں اور فرقہ واریت کو حکومتی سرپرستی میں پروان چڑایا جارہاہے اور اس آگ کو حوا دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایشوز پیپلزپارٹی کے دور میں بھی ہوئے ہیں اور پیپلزپارٹی کی قائدانہ صلاحیاتوں ،بہترین حکمت عملی اور ہم آہنگی سے معاملات کو سلجائے گئے تھے ۔حکومت کو چاہئے کہ حساس معاملات پر فرقہ ورانہ سوچ سے بالاطر ہو کے گلگت بلتستان کی امن اور مقدم رکھتے ہوئے فیصلہ کریں اور ریاستی اداروں کو چاہئے کہ گلگت بلتستان کی حساس ایشوزمیں صرف صوبائی حکومت کی باتوں پر عمل درآمد نہ کرے کیوں کہ یہ حکومت شرو ع دن سے ہی متنازعہ ہے اور حکومت کی نہ اہلی اور بدترین حکمت عملی کی وجہ سے گلگت بلتستان میں پھر سے امن و امان کی خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں امن و امان کے لئے پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں فرقہ ورانہ ہم اہنگی کو فروخت دینے کے لئے قانون سازی کے ذریعے عملی اقدامات کئے اور گلگت بلتستان کے تمام مسالک کے نمائندہ مساجدبورڈ قائم کیا ،مگر موجودہ حکومت نے سوچی سمجھی سازش کے تحت مساجد بورڈ اور پالیمانی امن کمیٹیوں کو غیر فعال کیا اور حکومتی سرپرستی میں فرقہ واریت کو ہوادینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کہ مساجد بورڈ اور پالیمانی امن کمیٹیوں کو فوری طور پر فعال کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں