Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

زرعی شعبے کی ترقی کیلئے کاشتکاروں اور زمینداروں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔سکندر شیرپاؤ

خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی و سماجی بہبود سکندر حیات خان شیر پاؤ نے کہاہے کہ ہمارے صوبے کے زیادہ تر لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے اس لئے صوبائی حکومت کی کوشش رہی ہے کہ کاشتکاروں اور زمینداروں کو زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ہمارا زرعی شعبہ ترقی کے سفر پر آگے کی طرف گامزن ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں داؤدزئی پشاور کے ایک عوامی وفد سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے ارباب جمیل کی سربراہی میں سینئر وزیر سے ملاقات کی جبکہ وفد میں عمران خان، امجد مہمند اور علاقہ کے زمینداروں کے نمائندے شامل تھے۔وفد نے سینئر وزیر کا علاقہ داؤدزئی میں ایریگیشن سے متعلق منصوبہ شروع کرنے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ سینئر وزیر کی شروع کردہ منصوبے سے علاقے میں آبپاشی سے متعلق درپیش کئی مسائل کا حل ممکن ہو سکے گا سینئر وزیر نے اس موقع پر محکمہ آبپاشی کے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ داؤدزئی میں آبپاشی کے منصوبوں سے متعلق باقی ماندہ کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ رواں موسم میں گند م کیلئے علاقے میں آبپاشی کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہونا پڑے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کی زیادہ تر آبادی کا انحصار زراعت پر ہے جو صوبے کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے اس لئے ہماری کوشش ہے کہ زراعت کے شعبے کو تقویت دی جائے اور کاشتکاروں اور کسانوں کے مسائل کا ازالہ ہو سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button