210

انجینئر ہمایون خان اور فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں PPPصوبے میں ایک بار پھر مضبوط قوت بن کر ابھرے گی۔سلطان وزیر

چترال ( نمائندہ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے رہنما اور سابق بیورو کریٹ سلطان وزیر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے انجینئر ہمایون خان کو KPKکا صدر اور فیصل کریم کنڈی کو جنرل سیکرٹری منتخب کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ انجینئر ہمایون خان اور فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں PPPصوبے میں ایک بار پھر مضبوط قوت بن کر ابھرے گی اور پارٹی صوبے کے اندر اپنی کھوئی ہوئی وقا ر کو واپس لائے گی ۔انہوں نے اپنی طرف سے ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں