تازہ ترین
تحریک انصاف چترال کے وفد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات /چترال کے مسائل سے آگاہ کیا


نہر ا ہتک، دریاؤں کے کناروں پر حفاظتی پشتوں کی بروقت تکمیل اور متاثرین کی بحالی کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ سے تفصیلی بات چیت کی۔ اجلاس میں رحمت غازی خان نے دریاروں کے کناروں پر حفاظتی پشتوں کی بر وقت تکمیل، شیشی کوہ روڈ کی تعمیر کے لئے وزیراعلیٰ سے خصوصی فنڈ کی درخواست کی۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے یقین دلا یا کہ دریاؤں کے کناروں پر حفاظتی پشتوں کی تعمیر جلد از جلد کرائی جا ئے گی اورشیشی کوہ روڈ کے لئے فنڈ ز کی فراہمی کے لئے کوشیں کی جا ئے گی۔ اجلاس میں عبد الولی خان ایڈوکیٹ نے سر کاری محکموں کے بے ضابتگوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ بعض سر کاری محکموں کے عہدیداران کی لا پرواہی اور بد انتظامیوں سے عوام کو سخت مشکلات پیش آ ر ہی ہیں۔ایم پی اے بی بی فو زیہ نے چترال میں یو نیورسٹی کے قیام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے علاوہ چترال میں رابطہ سڑکوں کی مرمت کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ سے گفتگو کی۔ نذیر احمد صدر ISF نے کرپشن ، بد عنوانیوں میں ملوث سر کاری و غیر سر کاری محکموں کے عہدیدارن کے خلاف مو ثر کاروائی کے لئے وزیر اعلیٰ سے پْرو زور مطالبہ کیا۔ اور اْن کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کے لئے انہوں نے وزیر اعلیٰ کو ثبوت بھی پیش کئے۔نذیر احمد نے ڈپٹی کمشنر چترال اْسامہ احمد وڑائچ کے انتظامی امور کو سراہتے ہو ئے وزیر اعلیٰ پر ویز خٹک کا چترالی عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ سیلابوں اور زلزلہ متاثرین کے لئے صوبائی حکومت نے 10 ارب روپے ادا کئے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے 3 ارب روپے خیبر پختونخوا کوادا کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے کاقلشٹ ہاؤسنگ اسکیم کو جلد از جلد مکمل کرنے لیے متعلقہ محکمہ کو ہدایات جاری کیے۔ اس مو قع پر وزیر اعلیٰ نے سیلاب اور شورش زدہ علاقوں کے متاثرین کے لئے 5000 پلاٹ دینے کا وعدہ کیا، نہر اہتک اور ریشن کے بجلی گھر کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے سکرٹریز کو ہدایت جا ری کی کہ 7 دن کے اندر اندر مذکورہ مسائل کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کریں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پر ویز خٹک نے چترال کا جلد دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔