چترال میں مسلم لیگ کے کوئی بھی منتخب نمائندہ نہ ہونے کے باوجود صوبائی حکومت کے کسی نمائندےسے بھی پہلے انجینئرامیرمقام ریشن پہنچ گئے /عبدالرب ریشن

اپرچترال (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوسی ریشن کے صدرعبدالرب نے اپنے اوراہلیان ریشن کی طرف وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور انجینئر امیر مقام کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت صحیح معنوں میں عوامی خدمات میں مصروف عمل ہیں ۔ چترال میں مسلم لیگ کے کوئی بھی منتخب نمائندہ نہ ہونے کے باوجود صوبائی حکومت کے کسی نمائندےسے بھی پہلے انجینئرامیرمقام ریشن پہنچ گئے کیونکہ وہ چترال کے لوگوں کے ساتھ دلی محبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ متاثرین کو آدھا معاوضہ مرکزی حکومت ادا کرے گی اور بقایا آدھا صوبائی حکومت ادا کرے۔اور این ایچ اے حکام کوہدایت کی کہ متاثرین کی تحفضات دورکرکے سڑک کی مرمت پر فوری کام شروع کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت قدرتی آفات میں فوری رسپانس کسی سیاسی لالچ میں نہیں بلکہ اپنی فرض منصبی سمجھ کر کرتی ہےیہ متاثرہ لوگوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت تمام شعبوں میں بھی عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے متعدد اقدامات کئے جا چکے ہیں۔جس پرریشن کے عوام اُن کوخراج تحسین پیش کررہے ہیں ۔



