تازہ ترین
ڈرائیور جنید شریف کے جیب سے مبلغ 1 لاکھ 41 ھزار 440 روپے نقد اور ایک عدد قیمتی موبائل فون برامدچترال پولیس نے متوفی کے حقیقی ورثاء کو حوالہ

چترال(نامہ نگار) اپر چترال سے لوئر چترال آتے ہوئے کوغوزی کے مقام پر ایک گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ڈرائیور جنید شریف ولد محمد شریف سکنہ چکیدام دروش کی موتنا واقع ہوئی تھی تھانہ کوغوزی کے پولیس جوان حادثے کی جگہ پر بروقت پہنچ کر ریسکیو 1122 کو اطلاع کرکے مقامی افراد کے تعاون سے لاش کو گاڑی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال منتقل کیا۔ متوفی کے جیب سے مبلغ 1 لاکھ 41 ھزار 440 روپے نقد اور ایک عدد قیمتی موبائل فون برامد ہوا تھا جن کو لوئر چترال پولیس نے متوفی کے حقیقی ورثاء کو حوالہ کیا۔



