تازہ ترین

اسسٹنٹ کمشنر دروش توصیف اللہ تبدیل،خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد علی کو اضافی چارج دیا گیا

دروش(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر دروش توصیف اللہ کی خدمات اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کی گئی ہیں جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی کو اسسٹنٹ کمشنر کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اس حوالے کمشنر ملاکنڈ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ، جو کہ اسسٹنٹ کمشنر دروش کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے، کے مطابق ڈپٹی کمشنر چترال کے مراسلے کے تناظر میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے اسسٹنٹ کمشنر توصیف اللہ کی خدمات ضلع چترال سے واپس کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد کر دئیے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق توصیف اللہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر چارج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد علی کے حوالے کریں۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی اسسٹنٹ کمشنر توصیف اللہ کے تبادلے حوالے سے ایک لیٹر سوشل میڈیا میں منظر عام پر آیا تھا جو کہ بعد ازاں جعلی نکلا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button