تازہ ترین
پشاور ہائی کورٹ میں ایم این اے چترال عبداللطیف کیس کی سماعت,اسٹے آرڈربرقرار

پشاور(نامہ نگار ) پشاور ہائی کورٹ میں رکن قومی اسمبلی چترال عبداللطیف اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل بمقابلہ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے گزشتہ فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اسٹے آرڈر بحال رکھا اور کیس کی آئندہ سماعت کے لیے 17 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔یہ معاملہ پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کے تناظر میں زیرِ سماعت ہے، جس میں عدالت پہلے ہی عبوری حکم جاری کر چکی ہے۔ آئندہ سماعت میں فریقین کے دلائل مزید سنے جائیں گے۔



