ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئےضروری مشینری اور سازوسامان کے علاوہ تربیت یافتہ اور خدمت کے جذبے سے سرشار فیلڈ اسٹاف موجود ہیں۔۔ٹی ایم او لوئر چترال

چترال ( نامہ نگار) تحصیل میونسپل افیسر چترال حیدر ایوب خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مدد کے لئے تیار ہے اور ہنگامی ٹیلی فون پر رابطہ کرنے پر ٹی ایم اے کا عملہ موقع پر پہنچ جائے گا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈی سی لویر چترال محمد ہاشم عظیم اور ٹی ایم او کے حکم کے مطابق تحصیل افیسر انفراسڑکچرانجینئریونس کی نگرانی میں خدمت کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال عوام کو شہری سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے جبکہ اس کے پاس ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بھی ضروری مشینری اور سازوسامان کے علاوہ تربیت یافتہ اور خدمت کے جذبے سے سرشار فیلڈ اسٹاف موجود ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیاکہ ان کا دروازہ ہر وقت عوامی شکایات اور تجاویز کے لئے کھلا ہے تاکہ عوام کو ذیادہ سے ذیادہ شہری سہولیات فراہم کئے جاسکیں۔



