Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں چترال کے بروغل، تریچ، اویر اور گولین وادی میں گلیشیرز نہایت تیز رفتاری سے پگھل رہے ہیں،سرتاج احمد خان

چترال (نمائندہ ) چترال میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں چترال کے بروغل، تریچ، اویر اور گولین وادی میں گلیشیرز نہایت تیز رفتاری سے پگھل رہے ہیں جس پر اگر فوری طور پر توجہ نہ دی گئی تومستقبل قریب اس کا نہ صرف چترال بلکہ پورا ملک پر بھیانک نتائج مرتب ہوں گے۔ چترال کے سابق تحصیل ناظم اور ‘چترال بچاؤ، پاکستان بچاؤ’ تحریک کے کنوینر سرتاج احمد خان کے کال پر منعقدہ ا س ہنگامی نشست میں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ماحولیات کے ماہریں اور سیاسی قائدین نے شرکت کی اور اپنے ماہرانہ رائے اور تجویز پیش کی۔ ا جلاس کے شرکا ء کو بتایاگیا کہ بروغل میں گلیشیرز کے سکڑجانے کی رفتار پریشان کن حد تک ذیادہ ہے جس میں گزشتہ دس سالوں کے دوران نمایان تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گلیشرز پانی کاا نمول خزانہ ہیں اور بروغل میں واقع چیانتار اور دیگر گلیشرز دریائے کابل کا منبع ہیں جوکہ وادی پشاور سمیت دیگر میدانی علاقوں کو سیراب کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ چترال کے گلیشیرز کو پہنچنے والی نقصان پورا پاکستان کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ اس موقع پر کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائرکٹر جنرل منہاس الدین، سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، سید حریرشاہ، اعجاز احمد، خورشید علی شاہ، ڈاکٹر نور الاسلام، سابق ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، ایاز علی، شفیق اللہ خان، محمد اویس خان، اور دوسروں نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button