تازہ ترین

ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ: منشیات فروشوں کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی کا اعلان

​چترال (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت ضلع بھر کے پولیس افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
​اجلاس میں ایس ڈی پی او چترال سجاد حسین، ایس ڈی پی او بمبوریت حسن اللہ، ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم، ایس ڈی پی او لٹکوہ احمد عیسیٰ، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن حضرت الدین اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

​ڈی پی او رفعت اللہ خان نے نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ​منشیات فروشوں کے خلاف “زیرو ٹالرنس” پالیسی اپنائی جائے۔

​اس مہم میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا رعایت برداشت نہیں کی جائے گی۔

​ڈی پی او نے تھانہ کلچر میں تبدیلی اور سائلین کی داد رسی پر زور دیتے ہوئے مندرجہ ذیل ہدایات دیں:

تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔

​خواتین، بچوں، کمزور طبقات اور محروم افراد کے مسائل کو اولین ترجیح دی جائے۔

​ تھانوں میں ضابطہ اخلاق (SOPs) پر سختی سے عمل کیا جائے اور صفائی و ستھرائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

​​سنگین جرائم کے حوالے سے ڈی پی او نے واضح کیا کہ:

​سنگین مقدمات میں ملزمان کی فوری گرفتاری اور مسروقہ مال کی برآمدگی یقینی بنائی جائے۔

​ڈی ایس پیز تمام تفتیش کی میرٹ پر مانیٹرنگ کریں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔

​ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں جرائم کے لحاظ سے حساس مقامات کی نشاندہی کریں اور مؤثر گشت و ناکہ بندی کو یقینی بنائیں۔

​ڈی پی او لوئر چترال اس عزم اظہار کیا کہ “پولیس کا مقصد عوام کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی ہے۔ ہم ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button