ضلعی انتظامیہ لوئر چترال متحرک: رمضان میں اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

چترال/ صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران عوامی ریلیف کو یقینی بنانے کے لیے ٹرانسپورٹ کرایوں پر عملدرآمد کے حوالے سے کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے سنگور لیویز چیک پوسٹ پر ایک مؤثر کاروائی انجام دی۔ دورانِ چیکنگ مختلف گاڑیوں کے مسافروں سے معلومات حاصل کی گئیں، جس کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ کئی ڈرائیورز رمضان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسافروں سے مقررہ سرکاری نرخوں سےزائد کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ ضافی کرایہ وصول کرنے میں ملوث متعدد ڈرائیورز کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ ا انتظامیہ نے اپنی موجودگی میں مسافروں سے لی گئی اضافی رقم ڈرائیورز سے واپس نکلوائی اور موقع پر ہی تمام مسافروں کے حوالے کر دی ضلعی انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف اقدامات کے تحت کسی کو بھی خود ساختہ مہنگائی یا ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سرکاری کرایوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا تاکہ عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔



