تازہ ترین
اپر چترال دریائے چترال سے لاپتہ نوجوان شہزادہ عمر کی لاش برآمد

اپر چترال/اپر چترال کے علاقے زئیت کے مقام پر دریائے چترال سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت ڈیڑھ ماہ سے لاپتہ نوجوان شہزادہ عمر کے نام سے ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 اپر چترال کو اطلاع موصول ہوئی کہ زئیت کے مقام پر دریا میں ایک لاش دکھائی دے رہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور بھرپور جدوجہد کے بعد لاش کو دریا سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال بونی منتقل کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی کی شناخت شہزادہ عمر کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق اپر چترال کے علاقے بمباغ سے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ نوجوان گزشتہ تقریباً ڈیڑھ ماہ سے گھر سے لاپتہ تھا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر الدین کی سربراہی میں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاش کو ریکور کیا




