تازہ ترین
طلباء پر تشدد کا نتیجہ ،پرنسپل گرفتار سکول سیل ،وحشیانہ تشدد کرنے کی پاداش میں اُن کے خلاف مقدمہ درج


سکول کا پرنسپل انعام الکریم اپنے شاگردوں کو سکول کے صحن میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے ۔ اور بچے بچیاں چیخیں مارکر رو رہی ہیں ۔ جس کی خفیہ طور پر فلم بندی کی گئی تھی ۔درین اثنا ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ای او چترال حنیف اللہ اور پرنسپل سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال کو انکوائری ٹیم مقرر کیا ہے ، اور ایک ہفتے کے اندر رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا ہے ۔ تاکہ مزید کاروائی کی جا سکے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار پرنسپل ا انعام الکریم نے طلبہ کو سزا دینے کا اعتراف کیا ہے ۔ بدھ کے روز گرفتار پرنسپل کو سول جج دروش کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی ۔ لیکن عدالت کی طرف سے ریمانڈ کی اجازت نہ ملنے کے بعد پرنسپل کو جوڈیشل حوالات میں منتقل کیا گیا ہے ۔ واضح رہے ، کہ اس سے قبل بھی دروش کے ایک پرائیوئٹ سکول کے طالب علم پر اُستاد نے تشدد کیا تھا ، جس پر ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا تھا ۔ کہ والدین کی طرف سے معاف کرنے پر اُستاد سزا سے بچ گیا تھا ۔ جبکہ چند سال قبل دو بچیاں اپنے ٹیچر کے رویے سے تنگ آکر دروش ہی میں دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی ۔