203

محکمہ خوراک کے سابقہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر کو جبری ریٹائرکر دیا گیا۔

پشاور(نامہ نگار)محکمہ خوراک خیبرپختونخوامیں بدعنوان آفسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی جاری ہے جبکہ سابقہ ڈسڑکٹ فوڈ کنڑولرکو ملازمت سے جبری ریٹائرکیا گیا۔محکمہ خوراک کے ترجمان کے مطابق سال 2009-10میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں گندم کے خالی بوریوں کی خریداری میں غیر ذمہ داری برتنے پر سابقہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولرظفراﷲ خان کو ایفیشنسی اور ڈسپلنری رولز کے تحت چارج شیٹ کیا گیا اور الزامات ثابت ہونے پر انہیں ملازمت سے جبری ریٹائر کیا گیا۔ اسی طرح اضلاع چترال، لکی مروت، بنوں، دیر اپر اور ملاکنڈ کے ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرز کے خلاف بھی تادیبی کاروائی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ترجمان نے مز ید بتایاکہ صوبائی وزیر خوراک حاجی قلندر لودھی کی واضح ہدایات ہیں کہ محکمہ خوراک کے بدعنوان ملازمین کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں