تازہ ترین

تعلیم اور مذہب کا سنگم: آل ٹیچر ایسوسی ایشن کے وفد کی خطیب شاہی مسجد سے اہم ملاقات

چترال (نمائندہ خصوصی) چترال میں علمی و سماجی ہم آہنگی کی ایک خوبصورت مثال اس وقت دیکھنے میں آئی جب آل ٹیچر ایسوسی ایشن چترال لوئر کے صدر محترم جناب نثار احمد نے ایک وفد کے ہمراہ دارالعلوم شاہی مسجد چترال لوئر کے نو منتخب صدر اور خطیب شاہی مسجد، محترم مولانا خلیق الزماں کاکاخیل سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔ اس پروقار موقع پر صدر آل ٹیچر ایسوسی ایشن جناب نثار احمد نے مولانا خلیق الزماں کاکاخیل کو دارالعلوم شاہی مسجد کی صدارت کا منصب سنبھالنے پر ایسوسی ایشن کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی، انہیں روایتی انداز میں ہار پہنایا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس اہم ملاقات میں جناب نثار احمد کے ہمراہ آل ٹیچر ایسوسی ایشن چترال لوئر کے نائب صدر عبدالعزیز خان، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بمبوریت کے ایس ایس ایچ پی ای فاروق اعظم اور استاد محترم محراب حسین بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button