536

عمران خان کے خلاف مولانا عبدالاکبر چترالی کے افسوسناک بیان کی شدید

چترال۔ پی ٹی آئی کے کارکن فرحان احسان نے عمران خان کے خلاف مولانا عبدالاکبر چترالی کے افسوسناک بیان کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایک عالم دین اور دینی جماعت کے عہدیدار کو جھوٹا پروپیگنڈا زیب نہیں دیتا۔ایک اخباری بیان میں فرحان احسان نے یاد دلایا ہے کہ چترال کے عوام نے مولانا عبدالاکبر چترالی کو قومی اسمبلی کا ممبر منتخب کیا۔اُنہیں چترالی عوام کے محبوب لیڈر کے خلاف ا س طرح کی ہتک آمیز زبان استعمال نہیں کرنی چاہیئے۔عمران خان نے ہنگامی حالات اور عوام کو درپیش مشکلات کی وجہ سے ایون میں اپنے بھانجے کی منگنی میں بھی شرکت نہیں کی۔اُن کے جذبہ خیر سگالی کو غلط معنی پہنانا اخلاقی اقدار کے منافی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں