Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

کاروان خیر ویلفیئر ارگنائزیشن کے زیر اہمتام متاثرین سیلاب میں امدادی اشیاء تقسیم

چترال(نمائندہ چترال)کاروان خیر ویلفیئر ارگنائزیشن کے زیر اہتمام چترال کے دیہات بمبوریت اور اورغوچ میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں۔اس حوالے سے کاروان خیر کی جانب سے ایک پیکیج تیار کیا گیا جس میں آٹا،چاول،گھی،چینی،دال ،دودھ،چائے اور دیگر اشیائے صرف کے پیکٹ تیار کئے گئے اس طرح 40گھرانوں میں امدادی پیکٹ تقسیم کئے گئے۔یاد رہے کہ کاروان خیر ویلفیئر ارگنائزیشن سماجی بہبود کے قانون مجریہ 1961کے تحت رجسٹرڈ ہے۔اور گذشتہ 6سالوں سے بمبوریت ،رمبور اور بریر میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ کالاش اقلیت کی فلاح وبہبو د کے لئے بھی کام کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button