232

ہندوکش ایسوسی ایشن فار پیراگلائیڈئنگ چترال کی طرف سے نادار طلباء میں تقسیم تحائف کی تقریب

چترال(نامہ نگار)ہندوکش ایسوسی ایشن فار پیر گلائیڈنگ چترال (HIKAP) کی طرف سے گورنمنٹ ہائی سکول چمرکن میں نادار طلباء میں تقسیم تحائف کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں گورنمنٹ ہائی سکول چمرکن ،گورنمنٹ مڈل گرلز سکول چمرکن اور مڈل سکول بکرآباد کے نادار اور مستحق طلبا کے درمیان موسم کی مناسبت سے تحائف تقسیم کیے گئے۔اس تقریب میں فور بائی فور کلب چترال کے ممبران بھی شریک ہوئے ۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے مقررین خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان، شہزادہ رضا الملک ،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حسین احمد،سکول کے ہیڈ ماسٹر محمود طارق اورقاری محمد یوسف نے ہندوکش ایسوسی ایشن فار پیراگلائیڈئنگ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شہزادہ فرہاد عزیز کو بھی خراج عقدیت پیش کیا۔ہندوکش ایسوسی ایشن فار پیراگلائیڈئنگ کے نائب چیرمین سیف اللہ جان نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور مختصراً ہندوکش ایسوسی ایشن فار پیراگلائیڈئنگ کے قیام کے مقاصد اور مستقبل کے اقدامات سے حاضرین کو آگاہ کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض شیخ فاروق اقبال نے انجام دئے ۔تقریب کے آخر میں ہندوکش ایسوسی ایشن فار پیراگلائیڈئنگ کے چیئرمین ڈاکٹر شجاع الدین نے حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں