288

برما کے روہنگیائی مسلمانوں کی ہلاکت کے خلاف جماعت اسلامی چترال کا ایک احتجای جلسہ

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) برما کے روہنگیائی مسلمانوں کی ہلاکت کے خلاف جماعت اسلامی چترال کا ایک احتجای جلسہ بعد نماز جمعہ پی آئی اے چوک چترال میں منعقد ہوا ۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد ، موالانا اسرار الدین الہلال ، تحصیل امیر عتیق الرحمن اور قیم جماعت اسلامی ظہیر الدین نے کہا ۔ کہ برما کے نہتے مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے ۔ خواتین کی عصمتیں لوٹی جارہی ہیں ۔ جبکہ مردو خواتین اور بچوں کو زندہ جلایا جا رہا ہے ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ ترکی اور ملائشیاء کی حکومت کے سوا کسی بھی مسلم ملک کو اس کی مذمت کی توفیق نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو ان نہتے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم نظر نہیں آتے ۔ اور نہ وہ اس حوالے کوئی آواز آٹھائیں گے ۔ کیونکہ ان کا کام صرف غیر مسلم اقلیتوں کو سپورٹ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں میں ایمانی غیرت ختم ہوچکی ہے ۔ یہ صرف اپنے اقتدار کو طول دینے اور اپنے تحفظ کیلئے ہی سوچتے ہیں ۔ ان کی دوسرے بے سہارا مسلمانوں کے ساتھ کوئی سروکار نہیں ہے ۔ اور یہی مسلمانوں کے زوال کا اصل سبب ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مسلمانوں کو ایسے مظلوموں کیلئے آواز بلند کرنا چاہیے ۔ اگرچہ ہم اُن کی براہ راست مدد نہیں کر سکتے ۔ تاہم اُن کی اخلاقی ، انسانی اور مذہبی مدد کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا ۔ کہ ان مظلوموں کیلئے آواز اٹھائی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں