189

پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ؛غلام حضرت انقلابی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارت پر دوبارہ بحال

چترال(بشیر حسین آزاد)پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کے ایگزیکٹیوکمیٹی کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ کو ان کے عہدے پر بحال کرکے کام جاری رکھنے کے حکم جاری کردیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس سال اپریل میں ہونے والے ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کے بعد ہارنے والے امیدوار سراج ربانی ایڈوکیٹ نے گزشتہ مدت صدارت کے آڈٹ رپورٹ جمع نہ کرنے پر ان کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کیا تھا جس پر اس ماہ کی دس تاریخ کو بار کونسل نے ان کو عہدے سے ہٹا کر بارکونسل کے چترال سے رکن عبدالولی خان ایڈوکیٹ کو اختیار دیا تھا کہ وہ کسی بھی ممبر بار کو بقیہ سیشن کے لئے صدر نامز د کرے جس پر انہوں نے لطیف اللہ ایڈوکیٹ کو صدر مقرر کرکے نوٹیفیکیشن بھی جاری کیاتھا۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ کی کوششوں سے اربوں روپے کی لاگت سے مختلف سہولیات وکلاء برادری اور جوڈیشری کو حاصل ہوئے جن میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر سر فہرست ہے۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ انقلابی ایڈوکیٹ کے خلاف سازشوں میں عبدالولی ایڈوکیٹ مصروف ہے جوکہ بار کونسل کے الیکشن میں اپنے آپ کو شکست سے بچانا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں