Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال پریس کلب کے اراکین نے متفقہ طور پر نئی سال کے لئے گزشتہ سال کے کابینہ کو برقرار رکھا،ظہیرالدین صدر،عبدالغفارلال جنرل سیکرٹری

چترال ( ڈیلی چترال نیوز) چترال پریس کلب کے اراکین نے متفقہ طور پر نئی سال کے لئے گزشتہ سال کے کابینہ کو برقرار رکھاجس کے مطابق ظہیر الدین(روزنامہ ڈان) صدر اور سیف الرحمن عزیز (چترال ٹائمز ) سینئر نائب صدرمیاں آصف علی شاہ کاکاخیل (پی ٹی وی)،جنرل سیکرٹری عبدال غفارلال( آوازچترال ڈاٹ کم)،خزانچی نورافضل خان( روزنامہ آج) اورافس سیکرٹری نذیراحمدشاہ( روزنامہ اوصاف) رہیں گے۔ہفتے کے روز منعقدہ سالانہ جنرل اجلاس میں اس بات پر تمام اراکین نے اتفاق کیاکہ موجودہ حالات میں نئی انتخابات کی بجائے پرانی کابینہ کوبحال رکھاجائے ۔ اس موقع پر منتخب صدر ظہیرالدین نے باربار اعتماد کرنے پر اراکین پریس کلب کاشکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button