212

جمعیت اھل حدیث ضلع چترال کے اراکین کا ہنگامی اجلاس 

بروز اتوار نئے عیسوی سال کے آغاز پر ضلعی سطح پر جمعیت اھل حدیث کے اراکین  کا ہنگامی اجلاس جمعیت کے مرکزی دفتر واقع اتالیغ بازار میں منعقد ہوا – اس اجلاس کا مقصد انتظامی امور کی انجام دہی کو بہتر بنانا اور  ضلعی سطح پر تنظیم سازی کے کام کو مزید تیز کرنا تھا – اجلاس کا آغاز درس قرآن پاک سے ہوا ۔ اس میٹنگ میں ابتدائی تاریخ سے لیکر اب تک کے پیش رفت کا جائزہ رپورٹ پیش کیا گیا ۔ اس اجلاس کی صدارت امیر ضلع محمد عمر قریشی نے انجام دیا ۔ اس میٹنگ  میں بتایا گیا مورخہ 2/12/16 کو ایک اور ہنگامی میٹنگ کی گئی تھی ۔ جس میں جمعیت کے صرف چھ ارکان شامل تھے ۔ آج کی  میٹنگ میں  ضلع بھر کے  7 تحصیلوں کے  آراکین شامل ہوئے جنہوں نے   مستقبل کا لائحہ  عمل  مرتب کرنے پر بحث اور اتفاق رائے کیا اور آئندہ کے لیے منظم مربوط اور فعال طور پر کام کرنے پر اتفاق رائے کیا ۔ اس میٹنگ کی خاص بات آراکین جمعیت نے ضلعی امیر سے پرزور مطالبہ کیا کہ ضلع کی سطح پر دعوتی اور تنظیمی کام کو تیز کیا جائے چترال ٹاؤن کے اندر  عربی  زبان سیکھنے کےلیے عربک لینگویج اکیڈمی کا بندوبست کیا جائے گا ۔  جمعیت اھل حدیث ضلع چترال نے مختلف مواقع پر چترالی عوام کو ریلیف فراہم کرتا آیا ہے –  رمضان پیکیج اور عید قرباں پر قربانی کے گوشت  کی تقسیم وغیرہ اس تنظیم کی ایک اور قابل عمل کام وسیع پیمانے پر قرآن و سنت کی نشر و اشاعت ہے ۔ اس اجلاس میں اعادہ کیا گیا کہ بہت جلد چترال کے نوجوانوں کو اسلام , صحیح عقیدہ کی پہچان و اصلاح اور منکرات و بدعات سے بچنے کےلیے پروگرامات ترتیب دئیے جائیں گے اور مفت کتابیں لیٹریچر پمفلٹ بھی تقسیم کئیے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں