234

چترال کے عوام کو اپنے اپنے علاقوں میں ترقی لانے کے لئے اس ادارے سے کماحقہ فائدہ اٹھا نا چاہئے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جاوید احمد

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) بیسک ہیلتھ یو نٹ کیسو میں ایس آر ایس پی کے پی پی آر پراجیکٹ کے تحت ہسپتال کے انتظامیہ کو واٹر پمپ سمیت ادویات ، فرنیچر ، سازوسامان اور فضلات کو ٹھکانے کے لئے ڈسپوزل یونٹ کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور نے کہا ہے کہ ایس آر ایس پی ایک غیر متنازعہ ادار ہ ہے جوکہ اس ضلعے میں ترقی کے تمام شعبوں میں ترقی لانے کے ذریعے غربت میں کمی لانے کے لئے ایک منظم اور مربوط پروگرام رکھتی ہے اور گزشتہ کئی سالوں کے دوران اس نے اپنے لئے ایک مقام پیدا کرلی ہے۔ انہوں نے ادارے کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے عوام کو اپنے اپنے علاقوں میں ترقی لانے کے لئے اس ادارے سے کماحقہ فائدہ اٹھا نا چاہئے جس کے دروازے سب کے لئے کھلے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے ادارے کو چترال میں فعال بنانے اور ترقیاتی کاموں کے لئے ذیادہ سے ذیادہ فنڈز لانے پر ادارے کے چیف ایگزیکٹیو افیسر شہزادہ مسعود الملک کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے چترال کا قابل فخر فرزند قرار دیا۔ اس سے قبل پی پی آر پراجیکٹ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جاوید احمد نے کہاکہ اس پراجیکٹ کے تحت دروش کے دو یونین کونسلوں میں صحت کے شعبے میں عوامی شعور و آگہی پھیلانے کے لئے گزشتہ سال سے مصروف کار ہے جس میں علاقے کے صحت مراکز میں سہولیات کی فراہمی بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت بی ایچ یو کیسو میں پانی کی قلت کو دورکرنے کے لئے تین لاکھ روپے کی لاگت سے ایک ڈگ ویل تعمیر کی گئی جبکہ دو لاکھ روپے مالیت کی ادویات ، دو لاکھ روپے مالیت کی فرنیچر اور ایک لاکھ روپے کی سازوسامان کی فراہمی کے ساتھ ایک سالڈ ویسٹ ڈسپوزل یونٹ اس وقت ہسپتال انتظامیہ کو مقامی ایل ایس او کے ذریعے حوالے کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر ایل ایس او کے چیرمین سکندر حیات نے بھی ادارے کی کارکردگی کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں