196

گلگت بلتستان میں برف میں پھنسے ایک برفانی چیتے کو بچانے کے لیے 4 افراد نے اپنی زندگیاں داؤ پر لگا کر بچا لیا گیا

گلگت بلتستان : گلگت بلتستان میں برف میں پھنسے ایک برفانی چیتے کو بچانے کے لیے 4 افراد نے اپنی زندگیاں داؤ پر لگا کر بچا لیا گیا ہے۔ چاروں رضاکار اور محکمہ جنگلی حیات کے تین ملازمین نے ہمت اور جرات کی نئی داستان رقم کر دی۔ چوبیس گھنٹ مسلسل برف میں چلتے رہے اور اس دوران زخمی بھی ہوئے، لیکن آخر کارچیتے کو پالکی میں بٹھا کر بہ حفاظت نلتر پہنچا دیا۔محکمہ جنگلی حیات نے برفانی چیتے کی بحالی کے لیے بشکری میں فوری ایک بحالی سینٹر بنا یا اورچیتے کے دیکھ بال کے لیے اپنے 3 ملازمین کو اس سینٹر پر تعینات کیا، یاد رہے کہ پچھلے دنوں شدید برفباری کیوجہ سے تمام رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، رابطہ سڑکیں بند ہونے پر چاروں رضا کار پیدل بشکری پہنچے جس کے بعد عزم، ہمت اور حوصلے کی اس داستان کا آغاز ہوا۔نایاب برفانی چیتے کے پنچرے کو نلتر پہنچانے کے لیے محکمہ جنگلی حیات کے 3 ملازمین اور 4 رضا کاروں نے اپنی زندگیا ں دائو پر لگا دیں، بشکری سے چوبیس گھنٹے تک پیدل برف پر سفر کیا اور چیتے کو پنچرے کی پالکی میں بٹھا کر لائے،مسلسل چوبیس گھنٹے تک برف پر چلنے سے ان افراد کے پاؤں شدید زخمی ہو گئے، جس کے بعد ان کو گلگت بلتستان کے اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں ان سب کو طبی امداد دی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں