تازہ ترین
حبیب یونیورسٹی کراچی میں چیپس کے تعاؤن سے چترالی ثقافتی شام


اس پروگرام میں تقریبا ۳۵۰ چترالی اور کراچی کے لوگوں نے حصہ لیا اور کراچی کے مختلف اداروں سے طلباء اس پروگرام سے محظوظ ہوئے۔ اس موقعے پہ اسٹیچ کی ذمہ داری چیپس کے ممبرز سورم خان اور نبیلہ امیرزادہ نے سنبھالا۔ پروگرام کا آغاز عبادالرحمن نے چترال سے آنے والی جہاز حادثے میں شہید ہونے والے افراد کیلئے دعا پڑھ کر اور خاموشی سے کیا۔ انہوں نے نئے سال میں سب کیلئے دعائے خیر بھی کیا اور چیپس کے مشن میں ساتھ دینے کی گزارش بھی کی۔ اس کے بعد چیپس کی طرف سے چیرمن اور چیپس کے فاونڈنگ ممبر علی جماعت خان نے حبیب یونیورسٹی کو اظہارِ تشکر کے طور پہ ایک درخت کا تحفہ بھی دیا جو حبیب یونیورسٹی میں چیپسکے دوستی کی ایک نشانی رہے گی۔ اس کے بعد حبیب یونیورسٹی کے طالب علم اور چیپس کے یوتھ کوارڈنٹر عبدالواحد خان نے آرزو سینٹر کا شکریہ ادا کیا اور حاضریں کیلئے چترال اور چیپس کا تعارف بھی کیا اور رحمت علی جوہر کے خدمات پہ روشنی ڈالی۔ چیپس کے چیرمین نے اس موقعے پہ تمام طلبا سے خطاب کیا اور انہیں ماحولیاتی سرگرمی اور وقت کی اہمیت پہ نصیحت کی۔ انہوں نے اس پروگرام کے منعقد کرنے پرحبیب یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا کہ واحد خان جیسے اسٹوڈنٹ کے زریعے کراچی اور چترال کے لوگوں کو ایک جگہ لایا اور مستقبل میں ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی کہ جس میں چترال کے پسمندہ علاقے کو فائدہ ہوگا۔