327

ضلعی اکاونٹس دفاتر میں سرکاری ادائیگیوں کے عمل میں کرپشن اور بے قاعدگیاں ختم کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے،پرویز خٹک

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے خیبرپختونخوا کے اکاو نٹنٹ جنرل (اے جی) پر زور دیا ہے کہ وہ صوبائی محکموں کے حسابات میں نظم و ضبط پیدا کرکے کرپشن سے پاک صاف نظام کیلئے صوبائی حکومت کی کوششوں میں مدد دیں خیبرپختونخوا کے نئے اے جی شہزادہ ایم تیمور خسرو سے باتیں کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہاکہ صوبے کے ضلعی اکاونٹس دفاتر میں سرکاری ادائیگیوں کے عمل میں کرپشن اور بے قاعدگیاں ختم کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے جو دیگر اقدامات کے علاوہ اے جی آفس کی اس بارے میں دلچسپی اور تعاون سے ہی ممکن ہو گی اے جی شہزادہ ایم تیمور خسرو نے وزیراعلیٰ کو احتساب اور شفافیت کے نظا م میں ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے بتایا کہ اے جی آفس کے تمام نظام کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے اُنہوں نے تمام سرکاری ادائیگیاں بروقت اور قواعد کے مطابق کرنے کا یقین دلاتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے 35 فیصد پنشنروں کو اب بینک کے ذریعے پنشن ادا کی جاتی ہے جس سے پنشن کے کھاتوں میں بے قاعدگیوں اور چوری وغیرہ کے واقعات کا خاتمہ ہوا ہے اُنہوں نے بتایا کہ اے جی آفس تمام خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اقدامات بھی کر رہا ہے جس سے ادائیگیوں کا نظام بہتر ہو اہے اور اس بارے میں شکایات میں خاطر خواہ کمی کے علاوہ سرکاری ملازمین کو سہولت بھی میسر آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں