410

شوگرام پل سے تحصیل موڑکھو سے گزر کر کشم پل کو عبور کرکے تورکھو اور مستوج کے تحصیلوں کے لئے ہلکی ٹریفک کھول دی

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) چترال کے تمام گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ایک ہنگامی اجلاس میں ضلع چترال کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں کے عوامی مسائل اور مشکلات کے پیش نظر ٹھیکہ دار برادری نے سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ہدایات کے مطابق شب وروز انتھک محنت کرکے تحصیل موڑکھو کے تقریباً 95فیصد سڑکوں کو ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دینے پر ایکسین مقبول اعظم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ اجلاس میں ضلعے کے مختلف بند سڑکوں کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات کی طرف توجہ دلائی گئی کہ ریشن کے مقام پر نالہ کے بندش کے باعث تحصیل موڑکھو اور مستوج تک رسائی ممکن نہیں اور اگرریشن نالے کی رکاوٹ دور کی جائے تو شوگرام پل سے تحصیل موڑکھو سے گزر کر کشم پل کو عبور کرکے تورکھو اور مستوج کے تحصیلوں کے لئے ہلکی ٹریفک کھول دی جاسکتی ہے۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ ضلع چترال کے مختلف دور دراز علاقوں کے رابطہ سڑکوں کی بحالی سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ٹھیکہ داروں کے ذریعے زور وشور سے جاری ہے اور یہ روڈ بہت جلد بحال ہوں گے جن میں کریم آباد روڈ، ارکاری روڈ، گرم چشمہ روڈ، تریچ روڈ، مستوج روڈ ، کھوت روڈ، اویر روڈ اور یارخون روڈ شامل ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کالاش وادی بریر کے عوام کے لئے سڑک کی بحالی عنقریب مکمل ہوگی جس سے علاقے میں ریلیف اپریشن ممکن ہوسکے گی۔ ٹھیکہ داروں کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور سی اینڈ ڈبلیوکے افسران کے ساتھ سڑکوں کی بحالی میں بھر پور تعاون جاری رکھا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں