Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

صوبائی گورنمنٹ چترال کے موجودہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ایم پی اے بی بی فوزیہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال )ایم پی اے بی بی فوزیہ کے زیر نگرانی حالیہ سیلاب کے صورت حال کے بارے میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کی میٹنگ بلائی گئی ۔ اجلاس میں اب تک کئے گئے صوبائی حکومت کے اقدامات اور مسائل کے بارے میں بحث کی گئی۔ میٹنگ میں ایم پی اے بی بی فوزیہ نے ایری گیشن کے محکمہ کو ہدایت کی گئی ۔ کہ موسم بہتر ہوتے ہی تمام Irrigation Chanelspr پر کام کا اغاز کریں۔ تاکہ فصلوں کو نقصان نہ پہنچیں ۔ ایم پی اے نے ہدایت کی کہ گرین لشٹ اور مولین گول میں جہاں جہاں ملبہ پڑا ہے۔ اسکو بھی فوری طور پر ہٹا یا جائے تاکہ دوبارہ سیلاب انے کی صورت میں مزید نقصان نہ پہنچے ڈسڑکٹ ہیلتھ افیسر نے بریفینگ دیتے ہوئے ۔کہا کہ سیلاب کے بعد مختلف بیماریوں کا خدشہ لاحق ہو سکتا ہے جس کے لئے ابھی سے موبلا ئزیشن کا کام جاری ہے۔ باقی تمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ادویات اور میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔ میٹنگ میں PHEڈیپارٹمنٹ نے اب تک صوبائی حکومت کی طرف سے مقیم شدہ پائپ لائن کی تفصیل فراہم کی گئی ۔ ایم پی اے نے ہدایت کی کہ پائپز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں اسی جگہ پائب دئیے جائیں جو سیلاب میں بہہ چکے ہیں۔ مکمل طور پر Varification کرنے کے بعد پائپ فراہم کی جائے۔ محکمہ حیوانات نے اپنے ادارے کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک ان جگہوں جہاں روڈ کی Accessہے ادویات اور خوراک پہنچائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان جگہوں پر بھی اسپرے کروائے گئے ہیں تاکہ مزید جانور بیمار نہ ہو۔ ایگریکلچر کی طرف سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ گرم چشمہ میں 75کروڑ کے حساب سے زیادہ آلو کی فصل پڑی ہے۔ اگر بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے ۔ اور روڈ ٹھیک نہیں کیا گیا۔ تو کڑوڑوں کا نقصان ہوسکتا ہے۔ Edu Deptt:نے ان سکولوں کے بارے میں بریفینگ دی جو سیلاب کی نظر ہو چکے ہیں۔ جن کی مکمل نقصانات متعلقہ حکام کو پہنچائے جا چکے ہیں۔ Food ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ ہر جگہ PR Centerموجود ہیں۔ جن کی مدد سے لوگوں کو غلہ ملنا ہے۔ مگر موجودہ صورت حال کے بعد مزید ڈیمانڈ کی گئی ہے ۔انگار غون کی پانی عارضی طور پر بحال کرنے کے لئے TMOافیسر نے دس لاکھ کے معاونت کی درخواست کی لیکن مستقل بنیادوں پربحالی کے لئے تین کروڑ پچاس لاکھ روپے چاہیے ہونگے۔ میٹنگ کے دوران ایم پی اے بی بی فوزیہ نے یقین دلایا کہ فنڈز کی کمی نہیں ہوگی۔ جونہی موسم ٹھیک ہوگا۔ CM کے پی کے جناب پرویز خٹک صاحب چترال کا دوبارہ دورہ کریں گے۔ اور جہاں جہاں فنڈز کی ضرورت ہوگی مہیا کی جائے گی۔ میٹنگ میں پی ٹی ائی کے سابق ضلعی صدر اور نو منتخب ضلع کونسل ممبر عبدالطیف بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button