174

پشاورہائی کورٹ نے پی پی ایچ آئی کے 212ملازمین کی مستقلی کاحکم دیدیا

پشاورہائی کورٹ نے خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں تعینات پی پی ایچ آئی کے 212ملازمین کی مستقلی کے احکامات جاری کردئیے ۔صاحبزادہ اسداللہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ درخواست گذارمحکمہ صحت کے پراجیکٹ پی پی ایچ آئی میں گذشتہ دس سالوں سے زائد سے فرائض انجام دے رہے ہیں اوران میں مانیٹری اینڈایوالیوایشن آفیسرز ڈسٹرکٹ منیجرز ایگزیکٹو فنانس آفیسرز ایڈمنسٹریٹوآفیسرز اوردرجہ چہارم ملازمین شامل ہیں جو صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات تھے تاہم 20ستمبر2016ء کو خیبرپختونخوا حکومت نے پی پی ایچ آئی پراجیکٹ کوختم کرنے کااعلامیہ جاری کیا جبکہ درخواست گذار اس منصوبے کے تحت دیہی اورمختلف علاقوں میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کررہے ہیں لہذاصوبائی حکومت کے احکامات کالعدم قرار دئیے جائیں اوردرخواست گذاروں کی مستقلی کے احکامات جاری کئے جائیں ۔عدالت عالیہ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس یونس تہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے صاحبزادہ اسداللہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پرپی پی ایچ آئی کے 212 ملازمین کی مستقلی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں