202

ویلج کونسل کو اب بھی این جی او کی جانب سے نظرانداز کیا جارہا ہے۔پرویز لال/سلامت ناظم

بونی (نمائندہ خصوصی )وی سی ناظم پرویز لال اور ناظم سلامت نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ ویلج کونسل کو اب بھی این جی او کی جانب سے نظرانداز کیا جارہا ہے۔اے کے آر ایس پی ،ایف اے او پروگرام کی جانب سے زمہ داران کو پلداردرختوں کی تقسیم کے وقت بونی کی ناظمین کو بائی پاس کرکے ایل ایس او کے ممبران کے ذریعے زمینداروں میں باغبانی کے لیے کثیر تعداد میں پلدار پودے تقسیم کیے گئے جوکہ اس علاقوں کے ناظمین کے ساتھ نہ صرف زیادتی ہے بلکہ ایک توہین بھی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس ادارے کے انچارج نے ناظمین کے سامنے تقریب کا انعقاد کیا مگر ناظمین کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت نہیں دی جو نہ صرف اے کے آر ایس پی جیسے اداروں کے مینڈیٹ کے خلاف ہے بلکہ لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں کے ساتھ مذاق بھی ہے جس کا متعلقہ ادارے کی جانب سے نوٹس لینا سخت ضروری ہے ورنہ اس علاقے کے تمام ناظمین ایسوسی ایشن ایکشن لینے پر مجبور ہوجائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں