219

امن و آشتی کے ماحول میں ہی تمام شعبوں میں ترقی ممکن ہے۔مظفر سید ایڈوکیٹ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکومتی نظام کو نظریہ پاکستان اور عوامی امنگوں سے ہم آہنگ جبکہ ملکی سیکورٹی کو ناقابل تسخیر بنا کر لوگوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بنانا ہمارا مشترکہ مشن ہے خیبر پختونخوا اور فاٹا میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی میں سیکورٹی فورسز کا تعاون اور لازوال قربانیاں تاریخ کا سنہری باب بن چکی ہیں ہمیں اپنی پاک فوج اور پولیس پر ناز ہے جنکی شبانہ روز کوششوں سے امن و یگانگت کی فضا میں روز بروز بہتری آرہی ہے صوبائی حکومت اس ضمن میں مخلصانہ تعاون جاری رکھے گی اور امن و سلامتی کی راہ میں کوئی مصلحت آڑے نہیں آنے دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک فوج کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کیا وہ ضلعی اکاؤنٹس دفاتر کے معائنے اور امن و امان بالخصوص ایف آر کوہاٹ، ایف آر بنوں اور ایف آر ڈیرہ سے ملحقہ اضلاع میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مقامی انتظامیہ سے ملاقاتوں کے سلسلے میں جنوبی اضلاع کے دورے پر ہیں اجلاس میں کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن، ڈی آئی جی ڈیرہ فدا حسین، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ معتصم باللہ، ڈی پی او یاسر آفریدی اور انتظامیہ و پولیس کے دیگر اعلی ھکام کے علاوہ سٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈئیر عاطف منشاء بھی شریک ہوئے مظفر سید ایڈوکیٹ نے اعتراف کیا کہ امن و آشتی کے ماحول میں معیشت و کاروبار اور تعلیم و صحت سمیت تمام شعبوں میں ترقی ممکن ہے اور انکی صوبائی حکومت اسی مقصد کے حصول کیلئے پوری تندہی سے کوشاں ہے انہوں نے اس ضمن میں شاندار خدمات پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے فعال کردار کو بھی سراہا انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہریوں کو بھرپور احساس تحفظ دلانے اور بھائی چارے کا خوشگوار ماحول قائم رکھنے میں مقامی پولیس و انتظامیہ ے تعاون پر سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر عاطف منشاء کا صوبائی حکومت کی جانب سے بطور خاص شکریہ ادا کیا درایں اثناء مختلف طلبہ تنظیموں کے عہدیداروں نے ڈی سی آفس ڈیرہ میں مظفر سید ایڈوکیٹ سے ملاقات کرکے گومل یونیورسٹی کیمپس میں دو طلبہ تنظیموں کے مابین تصادم اور کشیدگی کے امکانات ختم کرنے کیلئے بروقت مداخلت اور معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹانے پرانکا شکریہ ادا کیا وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ طلبہ ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہم انہیں کسی قیمت پر سیاسی مصلحتوں، باہمی محاذ آرائی اور انتشار کا شکار نہیں ہونے دینگے بلکہ پیارو بھائی چارے اور یگانگت کا مثالی تعلیمی ماحول قائم کرنے میں بھرپور مدد دینگے اور تمام سیاسی جماعتوں سے بھی طلبہ کے درخشاں مستقبل اور وسیع تر قومی مفاد میں یہی جذبہ اپنانے کی اپیل کرتے ہیں اس موقع پر انتظامی و سیاسی زعماء کے علاوہ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ، یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر یوسف خٹک اور جمعیت کے مرکزی صدر صہیب الدین کاکاخیل بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں