294

نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا بی بی شہید کا خواب تھا، بلاول بھٹو

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تعلیم سب سے طاقتور ہتھیار ہے،نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا بی بی شہید کا خواب تھا، تعلیم حاصل کرنے کا مقصد صرف ڈگری لینا نہیں ہے،میری والدہ عوام کے عزم و حوصلے سے واقف تھیں اور عوام کی طاقت سے آمریت کیخلاف اٹھ کھڑی ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یونیورسٹی کی تعلیم زندگی کے ہرشعبے میں کام آتی ہے،تعلیم سے بہتر معاشرہ تشکیل دینے میں مدد ملتی ہے،آپ اس قوم کے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو ہیں۔ چیئرمین پی پی نے تعلیم مکمل کرنے پر طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سیکھنے کا عمل زندگی بھر جاری رہتا ہے،نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا شہید بی بی کا خواب تھا اور میری والدہ پاکستانیوں کے عزم و حوصلے سے واقف تھیں،میرے اہل خانہ کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا،تعلیم سب سے بہترین ہتھیار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں