274

بونی جشن قاقلشٹ کمیٹی کا آہم اجلاس جشن 2017 کو شایان شان انداز میں منانے کا عزم۔

بونی ( جمشید احمد)جشن قاقلشٹ جوکہ چترال کی ایک ثقافتی اورروایتی جشن ہے گذشتہ کئی سالوں سے تسلسل کے ساتھ منائی جارہی ہے اس جشن کی شہرت نہ صرف ملک میں بلکہ پوری دنیا میں بھی متعارف ہو چکی ہے اس سال اس جشن کو شاندار انداز میں منانے کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت تحصیل ناظم سب ڈویژن مستوج مولانا یوسف یوسی آفس بونی میں منعقد ہوا۔ جس میں جشن قاقلشٹ کمیٹی کے پرانے اور نئے ممبران ناظمین کونسلرز اور جشن سے متعلقہ دوسرے افراد نے شر کت کی ۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز وسی ناظم چرو ن شیرعالم کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اجلاس میں جشن کی تیاری کے سلسلے میں مختلف امور جن میں گذشتہ جشن کی بلوں اور سابقہ بقایاجات کی عدم ادائیگی کابینہ سازی اور اس سال کی جشن کوشایان شان طریقے سے منانا وغیرہ ز یر بحث تھی جس پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی اور اس سال جشن کو شاندار انداز میں اتفاق رائے سے روایتی اور ثقافتی انداز میں منانے کا عزم کیا گیا اور اس سال جشن کے ساتھ تحصیل انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے متفقہ طور پر نائب تحصیل ناظم سب ڈویژن مستوج فخروالدین کو جشن کے لیے کمیٹی کا نگران چیرمن مقرر کیا گیا جوکہ جشن کے انتظامات اور کاموں کی انجام دہی کے سلسلے میں قاقلشٹ جشن سے متعلقہ ایک نگران کابینہ تشکیل دے گی نگران کابینہ سازی 30 مارچ کے آخری میٹنگ میں کیا جائے گا او رموسم کو دیکھتے ہوئے جشن کی تاریخ مقرر کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں