تازہ ترین

صلاح الدین محسود کی بطور آئی جی خیبر پختونخوا تعیناتی کی منظوری

ناصر درانی کی آئی جی خیبر پختونخوا سے ریٹائرمنٹ کے بعدصلاح الدین محسود کی بطور آئی جیخیبر پختونخوا تعیناتی کی منظوری دے دیدی گئی.پولیس گروپ کے صلاح الدین محسود کو حال ہی میں گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے۔اعلیٰ سطح ذرائع کےمطابق صلاح الدین محسود خیبرپختونخوا پولیس میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ہیں۔ ناصر خان درانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا کا عہدہ خالی تھا اور پختونخوا پولیس کے اے آئی جی اختر علی شاہ کو آئی جی پولیس کاایڈیشنل چارج دیا گیا تھا۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد اب صلاح الدین محسود کی بطور آئی جی خیبرپختونخوا تعیناتی کا نوٹیفیکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جاری کرے گا.۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button