217

  کلین اینڈ گرین پاکستان ہی ہمارے بقا کے ضامن ہے/رحمت علی جوہردوست

چترال (کریم اللہ) چیرمین چترال ہیری ٹیج اینڈ انوائرمنٹ پرٹیکشن سوسائیٹی پاکستان رحمت علی جوہر دوست نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ چترال میں بہار کی آمد کے ساتھ ہی مختلف فسٹیولز کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ جن میں جشن بہاران، جشن قاقلشٹ، جشن شندور وغیرہ قابل ذکر ہے۔ اس کے علاوہ بھی مختلف قسم کے چھوٹے موٹے کھیلوں کے مقابلے ہوتے رہتے ہیں۔ جو کہ عموما ضلعی حکومت یا خیبر پختونخواہ محکمہ کھیل وثقافت کے زیر انتظام منعقد کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے دیکھا جائے تو ان فیسٹول کے دوران عوام میں شعور وآگہی نہ ہونے کی بنا پر بہت زیادہ گندگی پھیلائی جاتی ہیں جو کہ ہمارے علاقے کی خوبصورتی کو تباہ کرنےکے ساتھ ماحولیاتی آلودگی اور نایاب جنگلی حیات وآبی حیات کی تباہی کا سبب بن رہی ہیں۔ اس لئے ضلعی حکومت، ناظم ضلع کونسل چترال، ڈی سی چترال، اسسٹنٹ کمشنرز چترال/مستوج، صوبائی کھیل وثقافت سمیت سارے اداروں سے گزارش ہے کہ اگر کہیں بھی کوئی جشن منعقد کیا جائے تو منتظمیں کو این او سی جاری کرتے وقت ان کو پابند بنایا جائے کہ وہ متعلقہ جگہوں میں صفائی کی صورتحال کو یقینی بنائے۔ جو صفائی کے اس تسلسل کو آئیندہ کے لئے برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکے۔ تاکہ ہمارے خوبصورت ضلع چترال کی فطری حسن کو برقرار رکھاجا سکے۔ کلین اینڈ گرین پاکستان ہی ہمارے بقا کے ضامن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں